راولپنڈی:اکستان تحریک انصاف میں اختلافات شدت اختیار کرگئے، بانی پی ٹی آئی سے رفقاء کی ملاقات کے دن کوئی بھی رہنماء اڈیالہ جیل نہیں پہنچا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی سے ملاقات کےلئے پارٹی نے6رہنماوں کے ناموں کی فہرست جیل انتظامیہ کو بھجوائی تھی جس میں بیرسٹر گوہر، سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ، حامد خان ایڈووکیٹ، سردار لطیف کھوسہ، ڈاکٹر بابر اعوان اور انتظار حسین پنجوتھہ کے نام شامل تھے۔تاہم جیل میں ملاقات کا مقررہ وقت ختم ہونے تک فہرست میں شامل ناموں میں سے کوئی بھی پارٹی رہنما نہ پہنچ سکا، یہ دوسرا موقع تھا جب گزشتہ تین سالوں میں کوئی بھی پارٹی رہنما ملاقات کے لیئے نہ پہنچ سکا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ بانی سے بیرسٹر سلمان صفدر کی ملاقات کے بعد پارٹی کے مرکزی رہنماوں اور علیمہ خان کے درمیان پیدا ہونے والے تناؤ کی وجہ سے کوئی بھی رہنماء ملاقات کے لیے نہیں پہنچا۔
Latest Posts
تونسہ ہسپتال میں ایچ آئی وی متاثرہ بچوں میں ایک ہی سرنج بار بار استعمال ہونے کا انکشاف، خفیہ ویڈیو نے پول کھول دیاڈيالہ جیل حکام سے دستخط کیلئے موصول عمران خان کے وکالت نامےگم ہوگئے، وکیل کا دعویٰپاک بحریہ کا اینٹی شپ میزائل کا کامیاب تجربہبیوی کی جانب سے حبس بے جا میں رکھنے اور تشدد کرنے کے الزام پر اینکر پرسن جمیل فاروقی کا رد عمل بھی سامنے آگیاوزیراعلیٰ پنجاب کا کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کو پریمیئر انویسٹی گیشن ایجنسی بنانے کا فیصلہ
