[carousel-horizontal-posts-content-slider]

تونسہ ہسپتال میں ایچ آئی وی متاثرہ بچوں میں ایک ہی سرنج بار بار استعمال ہونے کا انکشاف، خفیہ ویڈیو نے پول کھول دی

لاہور: تونسہ میں بچوں میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ سے متعلق ایک تشویشناک انکشاف سامنے آیا ہے، جہاں خفیہ تحقیق میں سرکاری ہسپتال میں استعمال شدہ سرنجوں کے دوبارہ استعمال کی نشاندہی ہوئی ہے۔بی بی سی کی تحقیقات کے مطابق نومبر 2024 سے اکتوبر 2025 کے درمیان 331 بچے ایچ آئی وی سے متاثر ہوئے، جن میں محمد امین اور ان کی بہن عاصمہ بھی شامل ہیں۔ اہلِ خانہ کا دعویٰ ہے کہ یہ مرض ہسپتال میں عام طبی معائنے کے دوران غیر محفوظ انجیکشنز کے ذریعے منتقل ہوا۔خفیہ فلمنگ میں متعدد مواقع پر ایک ہی سرنج کو دوبارہ استعمال کرتے اور طبی عملے کو حفاظتی اقدامات، جیسے دستانے پہننے، کو نظرانداز کرتے دیکھا گیا، جس سے انفیکشن پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow