[carousel-horizontal-posts-content-slider]

وزیراعلیٰ پنجاب کا کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کو پریمیئر انویسٹی گیشن ایجنسی بنانے کا فیصلہ

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں جرائم کے مؤثر خاتمے اور عوامی اعتماد میں اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کو ایک پریمیئر انویسٹی گیشن ایجنسی میں تبدیل کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔وزیراعلیٰ کی ہدایت پر سی سی ڈی کے دائرہ کار کو مزید وسعت دی جائے گی اور اسے دنیا کے پانچ بہترین جرائم کنٹرول کرنے والے اداروں کی طرز پر استوار کیا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے سی سی ڈی کو جدید فارنزک سہولیات، پیشہ ورانہ تفتیشی مہارتوں، ماڈرن ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت (اے آئی) سافٹ ویئر، جدید انٹیلی جنس سرویلنس سسٹمز اور جدید ترین مشینری و آلات سے لیس کیا جائے گا۔حکام کے مطابق مجرموں کا سراغ لگانے اور ان کی مؤثر مانیٹرنگ کے لیے بھی جدید ترین ٹیکنالوجی سی سی ڈی کو فراہم کی جائے گی تاکہ جرائم کی بروقت روک تھام اور مؤثر تفتیش کو یقینی بنایا جا سکے۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow