پاکستان

گوادر شہر کے گرد باڑ لگانے سے متعلق افواہوں میں کوئی صداقت نہیں، وزیر داخلہ بلوچستان

کوئٹہ: وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء لانگو نے کہا ہے کہ گوادر شہر کے گرد باڑ لگانے کی بے بنیاد افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔اپنے ایک بیان میں وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ گوادر میں باڑ لگانے کے حوالے سے نہ کوئی فیصلہ ہوا ہے اور نہ ہی کوئی اجلاس، یہ محض ایک پروپگینڈا ہے، غلط بیانیے کے ذریعے ...

Read More »

بغاوت وہ ادارے کررہے ہیں جو آئین توڑتے ہیں، فضل الرحمان

مظفر گڑھ: جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ بغاوت وہ ادارے کررہے ہیں جو آئین توڑتے ہیں۔‏مظفر گڑھ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تمہارا پاکستان کے قیام میں کوئی کردار نہیں بلکہ توڑنے میں تمہارا کردار ہے۔ ‏اگر ہمیں گرفتار ہونا پڑا تو گرفتاری دیں گے اور ...

Read More »

لاپتہ طلباء کیس؛ ایجنسیز کے کام کا طریقہ کار واضح ہوجائے تو اچھا ہوگا،اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے ہیں کہ ایجنسیز کے کام کرنے کے طریقہ کار واضح ہو جائے تو اچھا ہوگا۔ہائی کورٹ میں لاپتہ بلوچ طلباء کی بازیابی اور کمیشن کی سفارشات پر عمل درآمد سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔جسٹس محسن اختر کیانی نے پوچھا کہ پچھلے دس سال میں بلوچ طلباء کے خلاف دہشت ...

Read More »

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان موخر ہوگیا

اسلام آباد: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان موخر ہوگیا، وہ اب دورہ کریں گے اس کا تعین نہیں کیا گیا۔حکومتی ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو پاکستان کا دورہ کرنا تھا، دورے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا تھا تاہم قریبی تاریخ کا اعلان ہونے والا تھا لیکن اب حکومتی ذرائع نے ...

Read More »

فلسطین پر اسرائیلی ظلم کیخلاف پاکستانی عوام کا ردِعمل قابلِ تحسین ہے، ایرانی صدر

اسلام آباد: ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سےفلسطین پر ڈھائے جانے والے ظلم اور جارحیت کے خلاف پاکستانی عوام کا ردِعمل قابلِ تحسین ہے۔وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے موقع پر مہمان ایرانی صدر نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین ہمارے لیے قابل احترام ہے۔ فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کا خاتمہ ضروری ہے، فلسطین ...

Read More »

واقعہ بہاولنگر؛ تحقیقات کیلیے جے آئی ٹی کی تشکیل کا نوٹی فکیشن

لاہور: پنجاب حکومت نے بہاولنگر میں پولیس اور پاک فوج اہلکاروں میں جھگڑے کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔نوٹی فکیشن کے مطابق اسپیشل سیکرٹری ہوم فضل الرحمن جے آئی ٹی کے کنوینر ہوں گے جبکہ کمشنربہاولپورنادرچھٹہ جے آئی ٹی کے ممبر ہوں گے۔علاوہ ازیں ڈی آئی جی اسپیشل برانچ فیصل راجا اور ...

Read More »

بہاولنگر واقعے پر کالعدم ملک دشمن تنظیم اداروں میں ٹکراؤ کا تاثر دے رہی ہے، آئی جی پنجاب

لاہور: انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بہاولنگر تھانے میں پیش آنے والے واقعے کے بعد پنجاب پولیس کا مورال پست ہونے کا تاثر مسترد کرتےہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر ملک دشمن کالعدم تنظیم واقعے کو بنیاد بنا کر عوام میں اداروں کے درمیان ٹکراؤ کا تاثر دینے کی کوشش کر رہی ہے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر ...

Read More »

سابق جج شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کا نوٹی فکیشن کالعدم قرار

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں اسلام آباد ہائیکورٹ کا ریٹائرڈ جج قرار دے دیا۔سپریم کورٹ نے شوکت عزیز صدیقی برطرفی کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے 23 صفحات کا فیصلہ تحریر کیا جس کے مطابق شوکت عزیز صدیقی بطور ریٹائرڈ جج  ...

Read More »

سعودی ولی عہد کا شہباز شریف کو فون، وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد

اسلام آباد: سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم شہباز شریف کو فون کیا اور وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔وزیر اعظم نے ٹیلی فون کال کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم کے عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد بھیجے گئے مبارکباد کے پیغام پرسعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔وزیراعظم نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صحت و ...

Read More »

آئی ایم ایف مشن 14 مارچ سے پاکستان کے پروگرام کا جائزہ لے گا

اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور وزارت خزانہ کی معاشی ٹیم کے درمیان مذاکرات کا شیڈول تیار کرلیا گیا جس کے تحت آئی ایم ایف وفد آج رات پاکستان پہنچے گا۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا جائزہ مشن 14 مارچ سے پاکستان کے پروگرام کا جائزہ لے گا۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت وزارت خزانہ ...

Read More »

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow