لاہو ر:چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے دعویٰ کیا ہے کہ بشریٰ بی بی کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ایکس پر جاری پیغام میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ گزشتہ رات بتایا گیا کہ بشریٰ بی بی کو اسپتال منتقل کیا گیا، بشریٰ بی بی کی صحت اور علاج سے متعلق بتایا جائے۔انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی سے ان کی فیملی کی ملاقات کی درخواست کرتا ہوں، ہم بانی سے ان کے فیملی ممبران کی ملاقات کا بھی انتظار کررہے ہیں، یہ کسی بھی شخص کا بنیادی حق ہے۔مزید برآں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی شفیع جان نے اپنے بیان میں کہا کہ بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق خبریں نہایت تشویشناک ہیں، پنجاب حکومت کی جانب سے بشریٰ بی بی کی صحت اور ہسپتال منتقلی کے معاملے پر غفلت اور خاموشی افسوسناک ہے۔
Latest Posts
تونسہ ہسپتال میں ایچ آئی وی متاثرہ بچوں میں ایک ہی سرنج بار بار استعمال ہونے کا انکشاف، خفیہ ویڈیو نے پول کھول دیاڈيالہ جیل حکام سے دستخط کیلئے موصول عمران خان کے وکالت نامےگم ہوگئے، وکیل کا دعویٰپاک بحریہ کا اینٹی شپ میزائل کا کامیاب تجربہبیوی کی جانب سے حبس بے جا میں رکھنے اور تشدد کرنے کے الزام پر اینکر پرسن جمیل فاروقی کا رد عمل بھی سامنے آگیاوزیراعلیٰ پنجاب کا کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کو پریمیئر انویسٹی گیشن ایجنسی بنانے کا فیصلہ
