جدہ : او آئی سی میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر سید محمد فواد شیر نے او آئی سی سیکرٹریٹ میں سیکریٹری جنرل حسین براہیم طہٰ سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران سفیر فواد شیر نے سیکریٹری جنرل کو خطے میں پاکستان کی امن اور ثالثی کی کوششوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے 08 اپریل 2026 کو فوری جنگ بندی کے لیے مذاکرات کیے اور ایران اور امریکہ کے درمیان تاریخی ‘اسلام آباد مذاکرات’ کی میزبانی کی۔سفیر نے کہا کہ اسلام آباد مذاکرات دونوں فریقوں سے پاکستان کے قریبی رابطے اور بھرپور سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہیں۔ انہوں نے فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے میں وزیراعظم، نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ اور چیف آف ڈیفنس فورسز کے کردار کو سراہا۔
Latest Posts
تونسہ ہسپتال میں ایچ آئی وی متاثرہ بچوں میں ایک ہی سرنج بار بار استعمال ہونے کا انکشاف، خفیہ ویڈیو نے پول کھول دیاڈيالہ جیل حکام سے دستخط کیلئے موصول عمران خان کے وکالت نامےگم ہوگئے، وکیل کا دعویٰپاک بحریہ کا اینٹی شپ میزائل کا کامیاب تجربہبیوی کی جانب سے حبس بے جا میں رکھنے اور تشدد کرنے کے الزام پر اینکر پرسن جمیل فاروقی کا رد عمل بھی سامنے آگیاوزیراعلیٰ پنجاب کا کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کو پریمیئر انویسٹی گیشن ایجنسی بنانے کا فیصلہ
