نیویارک:امریکہ اور ایران میں نئے امن مذاکرات کی امیدیں پیدا ہوئی ہیں جس کے باعث ایشیا میں تیل کی قیمتیں مستحکم ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ مذاکرات ’آئندہ دو روز میں‘ دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں، تاہم تہران کا کہنا ہے کہ دوسرے مرحلے کے کسی اجلاس کے بارے میں اسے تاحال ’کوئی معلومات نہیں‘ ہیں۔عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت 0.3 فیصد اضافے سے 95 ڈالر فی بیرل سے کچھ اوپر رہی۔توانائی کی قیمتوں میں کمی منگل کے روز اس وقت آئی جب ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے کسی معاہدے کی امید میں وائٹ ہاؤس سے رابطہ کیا ہے۔آج بدھ کے روز ایشیا کی بڑی منڈیوں میں بھی مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے، جاپان کا نکئی 225 انڈیکس تقریباً ایک فیصد بڑھا، جبکہ جنوبی کوریا کا کوسپی ایکسچینج تین فیصد بڑھا۔
Latest Posts
تونسہ ہسپتال میں ایچ آئی وی متاثرہ بچوں میں ایک ہی سرنج بار بار استعمال ہونے کا انکشاف، خفیہ ویڈیو نے پول کھول دیاڈيالہ جیل حکام سے دستخط کیلئے موصول عمران خان کے وکالت نامےگم ہوگئے، وکیل کا دعویٰپاک بحریہ کا اینٹی شپ میزائل کا کامیاب تجربہبیوی کی جانب سے حبس بے جا میں رکھنے اور تشدد کرنے کے الزام پر اینکر پرسن جمیل فاروقی کا رد عمل بھی سامنے آگیاوزیراعلیٰ پنجاب کا کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کو پریمیئر انویسٹی گیشن ایجنسی بنانے کا فیصلہ
