- کینبرا: آسٹریلیا میں ایک معمر شخص نے پہلی بار دادا بننے کی سب سے زیادہ عمر کا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔گینیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق چارلس سمتھ اس وقت 91 برس اور 209 دن کے تھے جب ان کی پوتی کی پیدائش ہوئی، دلچسپ بات یہ ہے کہ جب ان کے بیٹے ایشلے سمتھ کی پیدائش ہوئی تھی تو اس وقت ان کی عمر 55 برس تھی۔چارلس سمتھ نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب انہوں نے پہلی بار اپنی پوتی کو گود میں اٹھایا تو ان کا دل نہیں چاہا کہ اسے نیچے اتاریں۔ان کے بیٹے ایشلے سمتھ کا کہنا تھا کہ ان کے والد نہ صرف ایک ریکارڈ ہولڈر ہیں بلکہ ایک متاثر کن شخصیت بھی ہیں، چارلس سمتھ کی سب سے نمایاں خوبی ان کی خودمختاری اور زندگی سے بھرپور انداز ہے۔انہوں نے مزید بتایا ہے کہ ان کے والد ریٹائرمنٹ کے بعد بھی بھرپور زندگی گزار رہے ہیں، وہ اپنی کیمپر وین میں پورے آسٹریلیا کا سفر کرتے ہیں اور مورٹن بے میں کشتی رانی سے بھی لطف اندوز ہوتے ہیں
Latest Posts
تونسہ ہسپتال میں ایچ آئی وی متاثرہ بچوں میں ایک ہی سرنج بار بار استعمال ہونے کا انکشاف، خفیہ ویڈیو نے پول کھول دیاڈيالہ جیل حکام سے دستخط کیلئے موصول عمران خان کے وکالت نامےگم ہوگئے، وکیل کا دعویٰپاک بحریہ کا اینٹی شپ میزائل کا کامیاب تجربہبیوی کی جانب سے حبس بے جا میں رکھنے اور تشدد کرنے کے الزام پر اینکر پرسن جمیل فاروقی کا رد عمل بھی سامنے آگیاوزیراعلیٰ پنجاب کا کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کو پریمیئر انویسٹی گیشن ایجنسی بنانے کا فیصلہ
