- میکسیکو: میکسیکو کی 26 سالہ خاتون مونیکا دیانیرا کاربریرا باراجاس ایک عجیب اور خطرناک واقعے کے بعد خبروں کی زینت بن گئی۔مونیکا تقریباً ایک ماہ تک مسلسل کھانسی میں مبتلا رہی، جس کے بعد اس نے ڈاکٹر سے رجوع کیا، ابتدائی طور پر اسے امید تھی کہ ایک عام ایکسرے سے مسئلہ سامنے آ جائے گا، تاہم نتائج نے اسے حیران کر دیا جب معلوم ہوا کہ اس کے پھیپھڑے میں دھاتی بالی کا ایک ٹکڑا موجود ہے۔
ایک ویڈیو بیان میں مونیکا نے بتایا کہ اسے ابتدا میں یہ بھی معلوم نہیں ہوا کہ اس کی ناک کی بالی غائب ہو چکی ہے، یہاں تک کہ جب اسے اس کی کمی کا احساس ہوا، تو اس نے کبھی یہ نہیں سوچا کہ وہ سانس کے ذریعے اسے اندر کھینچ چکی ہوگی۔
اس کے مطابق سونے کے دوران اس کی ناک کی بالی کی چھوٹی سی بال نکل گئی اور غیر محسوس طریقے سے جسم کے اندر چلی گئی۔
ڈاکٹروں نے بتایا کہ گول دھاتی ٹکڑا اس کی شہ رگ سے صرف 0.5 ملی میٹر کے فاصلے پر تھا، جو انتہائی خطرناک صورتحال تھی، فوری طور پر سرجری کی گئی، مگر 20 منٹ میں مکمل ہونے والی سرجری ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی اور ابتدائی کوششوں میں ڈاکٹر اسے نکالنے میں ناکام رہے کیونکہ وہ ٹکڑا جسم کے اندر چپک چکا تھا۔
Latest Posts
تونسہ ہسپتال میں ایچ آئی وی متاثرہ بچوں میں ایک ہی سرنج بار بار استعمال ہونے کا انکشاف، خفیہ ویڈیو نے پول کھول دیاڈيالہ جیل حکام سے دستخط کیلئے موصول عمران خان کے وکالت نامےگم ہوگئے، وکیل کا دعویٰپاک بحریہ کا اینٹی شپ میزائل کا کامیاب تجربہبیوی کی جانب سے حبس بے جا میں رکھنے اور تشدد کرنے کے الزام پر اینکر پرسن جمیل فاروقی کا رد عمل بھی سامنے آگیاوزیراعلیٰ پنجاب کا کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کو پریمیئر انویسٹی گیشن ایجنسی بنانے کا فیصلہ
