- امریکا:امریکا میں ایک خاتون ایتھلیٹ نے 55 ٹی شرٹس پہن کر ہاف میراتھن میں شرکت کی اور گینیز ورلڈ ریکارڈ نام کرلیا۔
آرکنساس سے تعلق رکھنے والی میریڈتھ اسمتھ نے 55 ٹی شرٹس پہن کر 30 مارچ 2025 کو فورٹ اسمتھ ہاف میراتھن میں حصہ لیا تھا اور اب گینیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے تصدیق کر دی گئی ہے کہ خواتین کی کیٹگری میں سب سے زیادہ ٹی شرٹ پہن کر ہاف میراتھن میں دوڑنے کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔
میریڈتھ نے یہ میراتھن 3 گھنٹے اور 30 منٹ کے اندر مکمل کی۔
گینیز ورلڈ ریکارڈز سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ ریکارڈ ان کے لیے بہت خاص ہے۔ جب انہوں نے 2013 میں وزن گھٹانے کے لیے دوڑنے کا آغاز کیا تھا تو کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ ایسا ممکن ہو سکتا ہے۔
Latest Posts
تونسہ ہسپتال میں ایچ آئی وی متاثرہ بچوں میں ایک ہی سرنج بار بار استعمال ہونے کا انکشاف، خفیہ ویڈیو نے پول کھول دیاڈيالہ جیل حکام سے دستخط کیلئے موصول عمران خان کے وکالت نامےگم ہوگئے، وکیل کا دعویٰپاک بحریہ کا اینٹی شپ میزائل کا کامیاب تجربہبیوی کی جانب سے حبس بے جا میں رکھنے اور تشدد کرنے کے الزام پر اینکر پرسن جمیل فاروقی کا رد عمل بھی سامنے آگیاوزیراعلیٰ پنجاب کا کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کو پریمیئر انویسٹی گیشن ایجنسی بنانے کا فیصلہ
