پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو ”وائب کوڈنگ“ کے ذریعے مصنوعی ذہانت کی مہارتوں سے لیس کرنا ہے۔ بین الاقوامی ڈیجیٹل معیشت کی جانب پاکستان کے سفر کو تیز کرنے کی غرض سے گوگل فار ڈیولپرز نے پاکستان کی وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام، ٹیلی نار اور انووِسٹا کے ساتھ حکمت عملی پر مبنی اشتراک میں ”اے آئی سیکھو 2026 “ پروگرام کا اعلان کیا ہے۔اس پروگرام کے حوالے سے وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کام،محترمہ شَزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ ہمارا وژن ہے کہ ہم روایتی خدمات پر مشتمل معیشت سے نکل کر مصنوعی ذہانت سے لیس اور مصنوعات پر مبنی معیشت کی طرف منتقل ہوں۔ ہماری آبادی کا 65 فیصد حصہ 35 سال سے کم عمر افراد پر مشتمل ہے، اس لیے ہم مصنوعی ذہانت کو ایک بنیادی ترجیح قرار دے رہے ہیں تاکہ ہر نوجوان خواہ ٹیکنالوجی کاماہر ہو، ڈاکٹر ہو، وکیل یا فنکار ہو، وہ عالمی منڈی میں مقابلہ کرنے کے لیے ضروری ڈیجیٹل مہارتوں سے لیس ہو سکے۔
Latest Posts
تونسہ ہسپتال میں ایچ آئی وی متاثرہ بچوں میں ایک ہی سرنج بار بار استعمال ہونے کا انکشاف، خفیہ ویڈیو نے پول کھول دیاڈيالہ جیل حکام سے دستخط کیلئے موصول عمران خان کے وکالت نامےگم ہوگئے، وکیل کا دعویٰپاک بحریہ کا اینٹی شپ میزائل کا کامیاب تجربہبیوی کی جانب سے حبس بے جا میں رکھنے اور تشدد کرنے کے الزام پر اینکر پرسن جمیل فاروقی کا رد عمل بھی سامنے آگیاوزیراعلیٰ پنجاب کا کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کو پریمیئر انویسٹی گیشن ایجنسی بنانے کا فیصلہ
