مظفر آباد:حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ کل ایک بہت خطرناک پھانسی کے کیس کی سماعت ہونے جا رہی ہے۔ اگر یاسین ملک کی جان کو کچھ ہوا تو یہ ہندوستان کی موت ہوگی۔مظفرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل یاسین ملک کی سزا میں کچھ بھی سنایا جا سکتا ہے، یاسین ملک ایک مجاہد اور غازی ہیں۔ یاسین ملک نے مسلح جدوجہد چھوڑ کر امن کا راستہ اپنایا، تہاڑ جیل میں ان پر تشدد کیا جارہا ہے، ان کو وکیل کرنے کی اجازت نہیں۔ یاسین ملک کو عدالتوں میں پیش نہیں کیا جا رہا، ان کے خلاف یکطرفہ فیصلے کیے جا رہے ہیں، اگر یاسین ملک کی جان کو کچھ ہوا تو یہ ہندوستان کی موت ہوگی۔دنیا بھر میں رہنے والے کشمیریوں سے اپیل کرتی ہوں کہ یاسین ملک کو بچائیں۔
Latest Posts
تونسہ ہسپتال میں ایچ آئی وی متاثرہ بچوں میں ایک ہی سرنج بار بار استعمال ہونے کا انکشاف، خفیہ ویڈیو نے پول کھول دیاڈيالہ جیل حکام سے دستخط کیلئے موصول عمران خان کے وکالت نامےگم ہوگئے، وکیل کا دعویٰپاک بحریہ کا اینٹی شپ میزائل کا کامیاب تجربہبیوی کی جانب سے حبس بے جا میں رکھنے اور تشدد کرنے کے الزام پر اینکر پرسن جمیل فاروقی کا رد عمل بھی سامنے آگیاوزیراعلیٰ پنجاب کا کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کو پریمیئر انویسٹی گیشن ایجنسی بنانے کا فیصلہ
