مظفر آباد : پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے صدر سردار عبدالقیوم نیازی کا کہنا ہے معاملہ اب کسی صورت قابلِ برداشت نہیں رہا۔ عمران خان کی صحت کے حوالے سے سنجیدہ اور مصدقہ طبی رپورٹس سامنے آ چکی ہیں، اس کے باوجود علاج میں رکاوٹ ڈالنا کھلی نااہلی اور مجرمانہ غفلت ہے۔اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا CRVO جیسی خطرناک بیماری میں تاخیر کا مطلب جان بوجھ کر بینائی کو خطرے میں ڈالنا ہے۔ ڈاکٹروں نے واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ علاج جیل میں ممکن نہیں، پھر بھی ہٹ دھرمی جاری رکھنا انسانی جان اور بنیادی حقوق سے کھلا مذاق ہے۔ عمران خان نے کبھی بیماری کو سہارا بنا کر کوئی رعایت نہیں مانگی، لیکن آج اگر ان کی آنکھ کو بروقت علاج نہ ملا تو اس کے نتائج ناقابلِ تلافی ہوں گے، جس کی مکمل ذمہ داری حکومتی رویے پر عائد ہوگی۔ آج ہی انہیں ہسپتال منتقل کیا جائے اور ان کی بہنوں سے ملاقات کی اجازت دی جائے، بصورتِ دیگر حالات کی سنگینی کی تمام تر ذمہ داری بھی حکام پر ہی عائد ہو گی۔
Latest Posts
تونسہ ہسپتال میں ایچ آئی وی متاثرہ بچوں میں ایک ہی سرنج بار بار استعمال ہونے کا انکشاف، خفیہ ویڈیو نے پول کھول دیاڈيالہ جیل حکام سے دستخط کیلئے موصول عمران خان کے وکالت نامےگم ہوگئے، وکیل کا دعویٰپاک بحریہ کا اینٹی شپ میزائل کا کامیاب تجربہبیوی کی جانب سے حبس بے جا میں رکھنے اور تشدد کرنے کے الزام پر اینکر پرسن جمیل فاروقی کا رد عمل بھی سامنے آگیاوزیراعلیٰ پنجاب کا کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کو پریمیئر انویسٹی گیشن ایجنسی بنانے کا فیصلہ
