لاہور: گوگل کی جانب سے پنجاب میں طلبہ کیلئے اہم اعلان کردیا گیا جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے بھی بڑی خوشخبریاں سنا دی گئیں۔لاہور میں مریم نواز شریف کی زیر صدارت منعقدہ خصوصی اجلاس میں صوبے کے تعلیمی نظام میں بہتری کیلئے متعدد اہم فیصلے کیے گئے، جن میں طلبہ کیلئے سکالرشپس، مفت آئی ٹی کورسز اور جدید سہولیات کی فراہمی شامل ہے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گوگل کے تعاون سے پنجاب کے ایک لاکھ سے زائد طلبہ کو مفت سرٹیفکیشن کورسز کرائے جائیں گے، جن کی فیس 400 سے 1000 ڈالر تک ہوگی، ان کورسز میں سائبر سکیورٹی، آرٹیفیشل انٹیلیجنس، بزنس انٹیلی جنس سمیت دیگر جدید شعبے شامل ہوں گے، جن کا دورانیہ تین سے چھ ماہ ہوگا۔وزیراعلیٰ نے کالجز ایجوکیشن کی سٹینڈرڈ رائزیشن کا اصولی فیصلہ کرتے ہوئے صوبے کے 166 سرکاری کالجز میں جدید آئی ٹی لیبز کے قیام کی منظوری بھی دی، اس کے علاوہ پہلی مرتبہ کالجز میں پرنسپلز، اساتذہ اور اداروں کیلئے کارکردگی کے پیمانے (کے پی آئیز) مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جبکہ سرکاری یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کی کارکردگی بھی انہی پیمانوں کے تحت جانچی جائے گی۔اجلاس میں ہونہار سکالرشپ پروگرام کو مزید وسعت دیتے ہوئے پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار 62 ہزار 949 طلبہ کو ایک ساتھ سکالرشپس دینے کی منظوری دی گئی، وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ تمام اہل طلبہ کو بلا امتیاز وظائف فراہم کیے جائیں، اس پروگرام کے تحت مختلف مراحل میں اربوں روپے کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔
Latest Posts
تونسہ ہسپتال میں ایچ آئی وی متاثرہ بچوں میں ایک ہی سرنج بار بار استعمال ہونے کا انکشاف، خفیہ ویڈیو نے پول کھول دیاڈيالہ جیل حکام سے دستخط کیلئے موصول عمران خان کے وکالت نامےگم ہوگئے، وکیل کا دعویٰپاک بحریہ کا اینٹی شپ میزائل کا کامیاب تجربہبیوی کی جانب سے حبس بے جا میں رکھنے اور تشدد کرنے کے الزام پر اینکر پرسن جمیل فاروقی کا رد عمل بھی سامنے آگیاوزیراعلیٰ پنجاب کا کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کو پریمیئر انویسٹی گیشن ایجنسی بنانے کا فیصلہ
