[carousel-horizontal-posts-content-slider]

ایران ہار مان لے، تمام مقاصد تقریباً حاصل، فون پر مذاکرات جاری ہیں: ٹرمپ

  • واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ پھر سے شروع کرنے کی دھمکی کے بعد ایک خوش آئند بیان بھی دے دیا ہے کہ ایران سے فون پر مذاکرات جاری ہیں۔امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہونے چاہیے، ایران کوکہنا ہوگا کہ وہ ہارگئے ہیں کیونکہ ہم ایران کے خلاف جنگ میں اپنے مقاصد تقریباً حاصل کرچکے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کے 82 فیصد میزائل تباہ اور 159 بحری جہاز ڈبو دیے ہیں، ایرانی کرنسی کی کوئی قدروقیمت نہیں رہی، روسی صدر پیوٹن کے ساتھ ایران اور یوکرین کے معاملے پر ان کی فون پر بات چیت ہوئی ہے۔ٹرمپ نے بتایا کہ پیوٹن سےکہا ہے امریکا جنگ بند کرنے میں مدد دینے سے پہلے روس کو اپنی جنگ بند کرنی ہوگی، پیوٹن نے ایران کی جانب سے یورینیم افزودگی کے معاملے پر فکرمندی کا اظہار کیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق امریکی سینٹ کام نے ڈارک ایگل میزائل مشرق وسطیٰ بھیجنے کی درخواست کی ہے، اس اقدام کا مقصد ایران کے اندر گہرائی میں موجود میزائل لانچرز کو نشانہ بنانا ہے، پہلی بار امریکا ہائپر سونک میزائل عملی طور پر تعینات کرے گا، ڈارک ایگل پروگرام تاخیر کا شکار رہا ہے اب تک مکمل طور پر آپریشنل قرار نہیں دیا گیا۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow