- اسلام آباد:سعودی عرب کے سفیر برائے پاکستان نواف بن سعید احمد المالکی نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں خطے کی حالیہ صورتحال اور اہم علاقائی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اس موقع پر کہاکہ خطے میں امن و استحکام کے لیے فریقین کے درمیان مذاکرات اور رابطے انتہائی اہم ہیں۔انہوں نے سعودی عرب کی حمایت کو سراہتے ہوئے پاکستان کی کوششوں کی حوصلہ افزائی پر شکریہ ادا کیا۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
Latest Posts
ن لیگ کو جب بھی حکومت ملی ملک ترقی پر گامزن ہوا: مریم اورنگزیباسحاق ڈار سے سعودی سفیر کی ملاقات، علاقائی پیشرفت پر تبادلہ خیالامریکی افواج نے پیش قدمی کی تو فوری کارروائی ہوگی، ایران کا انتباہشلپا شیٹی کے شوہر نے 4 سال سے جاری فحش مواد کیس پر خاموشی توڑ دیایران امریکہ کشیدگی، 12 مزید افراد پاکستان پہنچ گئے
