[carousel-horizontal-posts-content-slider]

وزیراعظم آج ’اپنا گھر پروگرام‘ کے تحت تاریخی پیکج کا اعلان کریں گے

وزیراعظم شہبازشریف اپنا گھر پروگرام کے تحت تاریخی پیکج کا اعلان آج کریں گے۔گھر کی خریداری کے لیے ایک کروڑ روپے 20 سال کی مدت کے لیے فراہم کیے جا سکیں گے۔پیکج کے تحت 25 لاکھ، 50 لاکھ، 75 لاکھ یا پھر 1 کروڑ روپے تک قرض حاصل کیا جا سکے گا۔ پہلے دس برس میں 5 فیصد فکسڈ مارک اپ اور اگلے دس برس میں نارمل مارک اپ ہو گا۔25 لاکھ قرض لینے والے افراد کو ماہانہ 16 ہزار 499 روپے ماہانہ واپس قسط ادا کرنا ہو گی۔ 50 لاکھ قرض لینے والے افراد کو ماہانہ 32 ہزار 997 روپے ماہانہ واپس قسط ادا کرنا ہو گی۔75 لاکھ قرض لینے والے افراد کو ماہانہ 49 ہزار 497 روپے ماہانہ واپس قسط ادا کرنا ہو گی۔ 1 کروڑ قرض لینے والے افراد کو ماہانہ 65 ہزار 996 روپے ماہانہ واپس قسط ادا کرنا ہو گی۔گھر کےلیے قرض حاصل کرنے کیلئے شناختی کارڈ ہولڈرز اور پہلے سے مقروض نہ ہونا شرط ہے، قرض کی رقم سے دس مرلہ پلاٹ کی خریداری یا دس مرلہ بنا ہوا گھر خریدا جا سکے گا۔90 فیصد فنانسنگ حکومتی اسکیم کے تحت اور دس فیصد انفرادی طور پر کرنا ہو گی۔ اسلامک و کمرشل بینک، مائیکروفنانس بینک، ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی سے قرض مل سکے گا۔قرض حاصل کرنے کے لیے کوئی فیس یا پیمنٹ سے قبل کوئی ادائیگی کرنا شرط نہیں ہو گی، اسٹیٹ بینک اور پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی فاؤنڈیشن کی جانب سے منصوبے کی مانیٹرنگ ہو گی۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow