پاکستان ایک عظیم ملک ہے جس سے آیت اللہ خامنہ ای کو خاص لگاؤ تھا؛ ایرانی سپریم لیڈر

نو روز کے موقع پر ایران کے نئے رہبر اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای کا 9 صفحات پر مشتمل ایک تحریری پیغام سرکاری ٹی وی پر پڑھ کر سنایا گیا جس میں انھوں نے کہا کہ ہم نے روزے اور جہاد کو ایک ساتھ جاری رکھا، اللہ کا شکر ہے دشمن ٹوٹ چکا ہے۔بی بی سی کے مطابق ایران کے تیسرے رہبر اعلی مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنے پیغام میں کہا کہ اسرائیل نے ایران اور اس کے پڑوسی ممالک کے درمیان دوریاں پیدا کرنے کی چال چلی ہے۔خامنہ ای نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان بہتر تعلقات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی طرف سے ضروری اقدامات کرنے کے لیے تیار ہیں۔ اس کا مقصد مسلمانوں کے درمیان تقسیم کو ختم کرنا ہے۔جنگ کے دوران پڑوسی ممالک پر ہونے والے حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے انھوں نے وضاحت دی کہ ایرانی مسلح افواج نے ہمسائیہ ممالک ترکیہ اور عمان پر حملے نہیں کیے، یہ اسرائیل کی سازش ہے۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow