مشرقِ وسطیٰ میں امریکی مشن مکمل ہونے کے قریب، ایران کیخلاف کارروائیاں کم کرنے پر غور

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا مشرق وسطیٰ میں اپنے فوجی اہداف کے حصول کے قریب پہنچ چکا ہے اور ایران کے خلاف کارروائیوں کو بتدریج کم کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں امریکی صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکی فوجی حکمت عملی کے تحت ایران کی میزائل صلاحیت، لانچرز اور اس سے متعلقہ نظام کو مکمل طور پر ناکارہ بنانے کا ہدف حاصل کیا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے دفاعی صنعتی ڈھانچے کو تباہ کرنے، اس کی بحری اور فضائیہ کو ختم کرنے اور اینٹی ایئرکرافٹ نظام کو غیر مؤثر بنانے پر بھی کام جاری ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اس بات کو یقینی بنانا چاہتا ہے کہ ایران کبھی بھی جوہری صلاحیت کے قریب نہ پہنچ سکے اور اگر ایسی کوئی صورتحال پیدا ہو تو امریکا فوری اور بھرپور ردعمل دینے کی پوزیشن میں ہو۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow