ٹیکساس: امریکی پائلٹ نے ٹیکساس کی ایک بچی تک اس کی گڑیا واپس پہنچادی جو اس نے ٹوکیو ایئرپورٹ پر گم کردی تھی۔ٹیکساس کی نو سالہ بچی ویلنٹینا کی پسندیدہ گڑیا، بیٹریس بالی سے امریکہ آتے ہوئے اس وقت ٹوکیو میں ہی رہ گئی جب وہ اپنے والدین روڈی اور سیلیسٹے ڈومنگیز کے ساتھ امریکہ کے سفر پر تھیں۔ یہ گڑیا آخری مرتبہ ٹوکیو میں عارضی قیام کے دوران ہوائی جہاز میں دیکھا گیا تھا۔بچی کے والد، روڈی ڈومنگیز نے بتایا کہ ’ ہم نے اپنے بیگ کھول کر چیک کئے، تاہم اتنا یاد تھا کہ وہ ٹوکیو کی پرواز میں ہمارے ساتھ تھی۔ اس کے بعد ہم نے ایئرلائن کو ای میل کرکے بتایا کہ وہ مدد کریں کہ اگر گڑیا وہاں رہ گئ ہے یا نہیں۔‘ بیٹرس گڑیا بچی کو بہت عزیز تھی۔ویلنٹینا نے کہا کہ گڑیا میری بہترین دوست تھی اور جب ہم ہوٹل آئے تو اسے یاد کرکے دل رونے لگا تھا۔ تاہم یہ ای میل سوشل میڈیا پر بھی مقبول ہوئی اور امریکی ایئرلائن کے پائلٹ، جیمز ڈینن کے علم میں آئی۔ڈینن ٹوکیو گئے جہاں وہ ہینیڈا ایئرپورٹ کے ’لوسٹ اینڈ فاؤنڈ‘ شعبے گئے اور ترکش ایئرلائن کی گڑیا کا حوالہ دیا۔ وہاں یہ گڑیا مل گئی جس کی انہوں نے بہت ساری تصاویر لے کر ویلنٹینا کو بھیجیں۔پائلٹ ڈینن خود گڑیا تھامے ویلنٹینا کے گھر پہنچے اور اسے پسندیدہ کھلونا واپس کردیا۔
Latest Posts
کل ذہین شخصیت وائٹ ہاؤس کا دورہ کرے گی، بڑا سرپرائز مل سکتا ہے، ٹرمپوزیراعظم نے ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی کی منظوری دے دیایرانی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کیلیے نئی شرائط رکھ دیںاندھیرے میں معیشت نہیں چلتی اور بیانات سے کارخانے اور کاروبار نہیں چلتے،حافظ حمداللہحج فلائٹ آپریشن کا آغاز کل سے ہوگا، 4 پروازوں کے ذریعے عازمین مدینہ منورہ پہنچیں گے
