کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے سماجی کارکن اور وکیل جبران ناصر ایڈووکیٹ اور ان کی اہلیہ اداکارہ منشاء پاشا کو ائیر پورٹ سے آف لوڈ کرنے سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔رپورٹ کے مطابق جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو نامور وکیل اور ان کی اہلیہ منشاء پاشا کو ائیر پورٹ سے آف لوڈ کرنے سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی۔عدالت میں بڑا انکشاف ہوا کہ درخواستگزار وکیل حساس ادارے کی واچنگ پر ہیں۔ حساس ادارے کا لیٹر سندھ ہائیکورٹ میں پیش کیا گیا۔فیصل صدیقی ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ ایف آئی اے نے اپنے جواب میں حساس ادارے کا نام لیا۔ حساس ادارے کی سفارش پر نام واچ لسٹ میں شامل کیا گیا۔ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ایک ادارے کے ڈی جی نے ہمیں نام شامل کرنے کی ہدایت کی۔ منشا پاشا نے فیصل صدیقی کو اپنا وکیل کرلیا۔جسٹس مسز کوثر سلطانہ حسین نے ریمارکس دیئے کہ واچ لسٹ کی قانون حیثیت کیا ہے؟ فیصل صدیقی نے موقف دیا کہ واچ لسٹ کا دوسرا نام ای سی ایل رکھ دیا گیا ہے۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ کے جواب واچ لسٹ میں ڈالنے سے متعلق مواد کیا ہے؟ سرکاری حکام نے بتایا کہ ہمیں صرف نام واچ لسٹ میں رکھنے کا حکم ملا۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد دونوں درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔دائر درخواستوں میں موقف اپنایا گیا کہ درخواستگزار وکیل سے اختلاف ہے مگر اہلیہ کا نام کیوں شامل کیا گیا۔ 27 جون 2023 کو اپنے اہلخانہ کے ساتھ عید کی تعطیلات گزارنے جارہے تھے۔ امیگریشن ڈیسک پر پہنچے تو ایگزٹ اسٹمیپ لگا کر واپس بھیج دیا گیا۔ڈیوٹی پر موجود افسر خان نے بتایا کہ ہدایت ہے کہ آپ کو نہیں جانے دینا۔ سامان بھی آف لوڈ کردیا گیا۔ یکم جون 10 سے 15 نامعلوم افراد نے اغواء کیا۔اغوا کا مقدمہ کلفٹن تھانے میں درج کرایا گیا جو اے کلاس کردیا گیا۔ ملک سے باہر جانے سے روکنے کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔ ایف آئی اے اہلکاروں کیخلاف انکوائری کا حکم دیا جائے۔یاد رہے کہ سماجی کارکن اور وکیل جبران ناصر ایڈووکیٹ اور ان کی اہلیہ منشاء پاشا نے بیرون ملک جانے کے لئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کررکھا ہے۔
Latest Posts
کل ذہین شخصیت وائٹ ہاؤس کا دورہ کرے گی، بڑا سرپرائز مل سکتا ہے، ٹرمپوزیراعظم نے ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی کی منظوری دے دیایرانی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کیلیے نئی شرائط رکھ دیںاندھیرے میں معیشت نہیں چلتی اور بیانات سے کارخانے اور کاروبار نہیں چلتے،حافظ حمداللہحج فلائٹ آپریشن کا آغاز کل سے ہوگا، 4 پروازوں کے ذریعے عازمین مدینہ منورہ پہنچیں گے
