واشنگٹن: امریکا میں 48 سالہ خاتون نے اس غلط فہمی پر آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کے سر پر گولی مار دی کہ وہ انھیں اغوا کرکے کہیں لے جا رہا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست ٹیکساس میں پیش آیا۔ خاتون نے آن لائن ٹیکسی بک کرائی تھی اور اپنی منزل کی جانب رواں دواں تھیں۔دوران سفر ایک سائن بورڈ گزرا جس سے انھیں لگا کہ یہ راستہ میکسیکو جا رہا ہے۔ اسی دم خاتون کے ذہن میں خیال آیا کہ ڈرائیور انھیں اغوا کرکے میکسیکو لے جا رہا ہے۔خاتون نے بغیر کچھ سوچے سمجھے اپنے بیگ سے پستول نکالی اور ڈرائیور پر گولیاں برسا دیں۔ ایک گولی ڈرائیور کے سر پر لگی جب کہ دوسری نے ہتھیلی پر زخم کیا۔ڈرائیور کی حالت تشویشناک ہے اور اسے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں اغوا کے کوئی شواہد نہیں ملے۔ خاتون کو غلط فہمی ہوئی تھی۔ ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انکوائری شروع کردی ہے۔آن لائن ٹیکسی کمپنی اس واقعے پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے خاتون کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
Latest Posts
کل ذہین شخصیت وائٹ ہاؤس کا دورہ کرے گی، بڑا سرپرائز مل سکتا ہے، ٹرمپوزیراعظم نے ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی کی منظوری دے دیایرانی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کیلیے نئی شرائط رکھ دیںاندھیرے میں معیشت نہیں چلتی اور بیانات سے کارخانے اور کاروبار نہیں چلتے،حافظ حمداللہحج فلائٹ آپریشن کا آغاز کل سے ہوگا، 4 پروازوں کے ذریعے عازمین مدینہ منورہ پہنچیں گے
