افواجِ پاکستان کی جانب سے عیدالفطر پر قوم کو مبارکباد، امن و خوشحالی کی دعا

 اسلام آباد :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، ایڈمرل نوید اشرف اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے مسلح افواجِ پاکستان کی جانب سے قوم کو عیدالفطر کی دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ عیدالفطر اتحاد، ہمدردی اور شکرگزاری جیسی اعلیٰ اقدار کی عکاسی کرتی ہے جبکہ مسلح افواج کے لیے عید کی اصل روح مادرِ وطن کے دفاع اور خدمت میں پوشیدہ ہے جہاں جوان اپنے اہلِ خانہ سے دور رہ کر ملک کے امن و استحکام کو یقینی بناتے ہیں۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow