حکومت کا عمران خان کی بیماری اور علاج کیلیے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا فیصلہ

اسلام آباد :حکومت نے عمران خان کی صحت اور علاج کے پیش نظر میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔بی بی سی کے مطابق وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر حکومتی فیصلے سے آگاہ کیا۔انہوں نے لکھا کہ ‏عمران خان کو اپنے بیٹوں سے فون پر بات کرنے کی سہولت فراہم کردی گئی ہے اور ان کی صحت کے پیش نظر انہیں اسپتال منتقل کرنے اور میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ‏حکومت انسانی ہمدردی اور قانونی تقاضوں کو مقدم رکھتی ہے، ہر قیدی کو قانون کے مطابق سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow