وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ میڈیکل آلات کی رجسٹریشن کا عمل تین تین سال نہیں ہوتا تھا، اب طبی آلات کی رجسٹریشن 120 دن میں مکمل ہوگی۔ طبی آلات کی لائسنسنگ اور رجسٹریشن کے ڈیجیٹل سسٹم کی افتتاحی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی، وزیراعظم محمد شہباز شریف بھی تقریب میں شریک تھے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ عوام کےلیے سہولت اور بہتری کے لیے کوشاں ہیں، پاکستان میں میڈیکل آلات کی رجسٹریشن مشکل کام تھا، میڈیکل آلات کی ریگولرائزیشن کیلئے سفارشی کلچر کو ختم کر دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعظم بہت قابل ہیں، وزیراعلیٰ رہ چکے ہیں، انہیں بہت کچھ پتہ ہے۔ میڈیکل آلات کی رجسٹریشن کا عمل تین تین سال نہیں ہوتا تھا، اب طبی آلات کی رجسٹریشن 120 دن میں مکمل ہوگی۔
Latest Posts










