سیٹی بج گئی، میدان سج گیا! رنگا رنگ تقریب کیساتھ پی ایس ایل 10 کا آج سے آغاز

لاہور:سیٹی بج گئی، میدان سج گیا، رنگا رنگ افتتاحی تقریب کیساتھ پی ایس ایل 10 کا آج سے آغاز ہو رہا ہے، افتتاحی میچ میں آج لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان جوڑ پڑے گا۔پی ایس ایل سیزن 10 کا بگل بجنے کو تیار ہے، شام 7 بجے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب سجے گی جس میں آتش بازی کا بھی مظاہرہ ہو گا، تقریب میں معروف گلوکارہ عابدہ پروین، علی ظفر، نتاشہ بیگ اور دیگر آواز کا جادو جگائیں گے۔پی ایس ایل 10 میں کرکٹ کی دنیا کے کئی بڑے نام کمنٹری میں نظر آئیں گے جن میں انگلینڈ کے سابق کپتان سر الیسٹر کک اور ایم سی سی کے سابق صدر مارک نکولس کے نام قابل ذکر ہیں۔پی ایس ایل میں شائقین کی دلچسپی کیلئے مختلف اقدامات کیے گئے ہیں جن میں پہلی مرتبہ ہر میچ میں مکمل اردو کمنٹری، میچوں کے دوران ریفل ٹکٹ کے ذریعے انعامات اور نئی جدت کے ساتھ پلیئر ٹریکنگ ٹیکنالوجی کا متعارف کرایا جانا شامل ہے۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow