ممبئی: حال ہی میں بھارت میں ایک پروڈکٹ ڈیزائنر نے اپنی ملازمت کے پہلے ہی دن اس وقت استعفیٰ دے دیا جب اس کے باس نے اسے بغیر معاوضے کے اوور ٹائم کرنے کو کہا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں ایک دفتری ملازم نے صرف اس بات پر پہلے ہی دن استعفیٰ دے دیا جب اس کے باس نے بغیر معاوضے کے اسے اوور ٹائم کرنے کو کہا۔مزید برآں باس نے کام اور گھریلو زندگی میں متناسب توازن کے تصور کو بھی ‘فینسی ٹرم’ اور ‘مغربی رویہ’ کہہ کر مسترد کر دیا۔مالک نے پروڈکٹ ڈیزائنر پر دھمکی آمیز انداز میں اوور ٹائم کے لیے دباؤ ڈالا جسے ڈیزائنر نے ‘غیر معقول، غیر انسانی اور غیر سنجیدہ پایا۔
Latest Posts










