پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹیسٹ فارمیٹ میں کپتانی کے فرائض نبھانے والے شان مسعود اور وائٹ بال فارمیٹ کے کپتان بابراعظم کو قیادت سے ہٹانے کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کو عہدے سے ہٹانے کی قیاس آرائیاں محض افواہیں ہیں، ہیڈکوچ جیسن گلیسپی اور وائٹ بال فارمیٹ کے ہیڈکوچ گیری کرسٹن دونوں کپتانوں کو موقع دینا چاہتے ہیں۔رپورٹس میں کہا گیا ہےکہ دونوں فارمیٹس کے ہیڈکوچز کیساتھ کپتانوں کو تبدیل کرنے پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے کیونکہ پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے کپتانی کا فیصلہ کوچز اور سلیکٹرز پر چھوڑ دیا ہے۔
Latest Posts










