ملتان:طارق محمود رحمانی ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ اینڈ کیمونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب نے ضلع ملتان کی مختلف یونین کونسلز کا دورہ کیا،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سٹی میڈم مسرت اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ صدر اشفاق ملک بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ موجود تھے،ڈائریکٹر جنرل طارق محمود رحمانی نے سیکرٹری یونین کونسل نمبر 16 غوث پورہ ملتان شاہد طفیل کو سرکاری ریکارڈ بہتر انداز سے منظم کرنے اور سائلین کو بروقت سہولیات فراہم کرنے پر ان کی کارکردگی کو خوب سراہا اور اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت کرنے والے شاہد طفیل جیسے گورنمنٹ افسران ہمارا سرمایہ ہیں، ڈائریکٹر جنرل نے یونین کونسل غوث پورہ کے دفتر میں یادگار کے طور پر پودا لگایا اور ملک و قوم کی سلامتی اور ترقی کے لیے دعا بھی کی,اس موقع پر ڈویژنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملتان ظہور احمد بھٹہ، سپرٹنڈنٹ راؤ پرویز،اشفاق ملک،میڈم مسرت اور چوہدری شریف بھی موجود تھے
Latest Posts










