طرابلس: لیبیا کی وزیرخارجہ نجلا منقوش کو اسرائیلی ہم منصب سے ملاقات پر معطل کردیا گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق لیبیا کے وزیراعظم نے اسرائیل کے وزیرخارجہ سے ملاقات کے انکشاف کے بعد وزیرخارجہ نجلا منقوش کو معطل کردیا ہے اور صدارتی کونسل نے وزیرخارجہ سے ملاقات پر وضاحت طلب کی ہے۔لیبیا کی وزیرخارجہ کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ وزارت انصاف کا کمیشن نجلا منقوش کے خلاف انتظامی تحقیقات کرےگا۔ اسرائیل کے وزیرخارجہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ انہوں نے گزشتہ ہفتے اٹلی میں لیبیا کی وزیرخارجہ سے خفیہ ملاقات کی تھی۔لیبیا کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیرخارجہ نجلا منقوش نے اسرائیل کے نمائندوں کے ساتھ ملاقات کو مسترد کر دیا تھا اور یہ کوئی باضابطہ ملاقات نہیں تھی۔ اسرائیل اس کو ایک ملاقات یا مذاکرات کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ اسرائیل کے ساتھ معمول کے تعلقات کو مسترد کرتے ہیں۔
Latest Posts
کل ذہین شخصیت وائٹ ہاؤس کا دورہ کرے گی، بڑا سرپرائز مل سکتا ہے، ٹرمپوزیراعظم نے ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی کی منظوری دے دیایرانی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کیلیے نئی شرائط رکھ دیںاندھیرے میں معیشت نہیں چلتی اور بیانات سے کارخانے اور کاروبار نہیں چلتے،حافظ حمداللہحج فلائٹ آپریشن کا آغاز کل سے ہوگا، 4 پروازوں کے ذریعے عازمین مدینہ منورہ پہنچیں گے
