[carousel-horizontal-posts-content-slider]

ایرانی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کیلیے نئی شرائط رکھ دیں

ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے آبنائے ہرمز کو کھولنے کا اعلان کردیا جس پر صدر ٹرمپ نے شکریہ بھی ادا کیا تاہم پاسداران انقلاب نے نئی شرائط وضع کردیں۔پاسدارانِ انقلاب نے یہ شرائط اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پیش کی جس میں بحری جہازوں کی ملکیت رکھنے والوں کے لیے ہدایات بھی ہیں۔پاسداران انقلاب نے ہدایت کی ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ہر بحری جہاز کو ان سے اجازت لینا ہوگی جس کے بغیر کسی کو جانے نہیں دیا جائے گا۔علاوہ ازیں صرف سویلین تجارتی جہازوں کو مخصوص راستوں سے گزرنے کی اجازت ہوگی البتہ فوجی جہازوں کے داخلے پر مکمل پابندی برقرار رہے گی۔ایرانی پاسدارانِ انقلاب پہلے ہی خبردار کر چکی ہے کہ کوئی بھی فوجی جہاز اگر آبنائے ہرمز میں داخل ہونے کی کوشش کرے گا تو اسے جنگ بندی کی خلاف ورزی سمجھا جائے گا اور سخت ردعمل دیا جائے گا۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow