اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی سزا معطل کرکے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل بینچ نے محفوظ فیصلہ سنادیا۔ہائیکورٹ نے پانچ اگست کو ٹرائل کورٹ کی جانب سے سنایا گیا فیصلہ معطل کردیا اور عمران خان کو ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی توشہ خانہ کیس میں سزا معطل ہونے کی صورت میں بھی اٹک جیل سے فوری رہا نہیں ہوسکیں گے کیونکہ وہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے مقدمے میں بھی باقاعدہ گرفتار ہیں اور 30 اگست تک جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں۔ عدالت نے 30 اگست کو چیئرمین ہی ٹی آئی کو پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔
Latest Posts
اندھیرے میں معیشت نہیں چلتی اور بیانات سے کارخانے اور کاروبار نہیں چلتے،حافظ حمداللہحج فلائٹ آپریشن کا آغاز کل سے ہوگا، 4 پروازوں کے ذریعے عازمین مدینہ منورہ پہنچیں گےتمام سرکاری و نجی ہسپتال الرٹ ،نیپاہ وائرس کا پاکستان میں ابھی تک کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا،محکمہ صحت سندھپاکستان میں آلودہ پانی کی وجہ سے گردوں کے امراض تیزی سے سنگین صورت اختیار کر رہے ہیں:پی ایم اےایم پاکس بیماری کس طرح پھیلتی ہے ؟ جانئے او راحتیاط کیجیے
