کراچی: موٹر وے زیادتی کیس سے مماثلت رکھنے والے متنازع ڈرامے میں دکھائے گئے مناظر سے متعلق اداکارہ و گلوکارہ حدیقہ کیانی کا بیان سامنے آگیا۔سوشل میڈیا پر نجی ٹی وی کے ڈرامے ’حادثہ‘ کے بائیکاٹ کی مہم جاری ہے اور پیمرا سے اس ڈرامے کے میکرز کے خلاف سخت ایکشن لینے کی اپیل کی جارہی ہے۔تاہم ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کرنے والی حدیقہ کیانی نے اِن الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ڈرامے اور اس کی کہانی کا موٹر وے زیادتی واقعے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ کئی ممالک اور سوسائٹیز میں اس طرح کے دررناک واقعات سامنے آتے ہیں جس میں مردوں، خواتین یہاں تک کہ بچوں کو گھر والوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔حدیقہ کیانی نے کہا کہ انہوں نے ڈرامہ کرنے سے پہلے میکرز سے کئی مرتبہ سوال کیا تھا کہ یہ موٹر وے حادثے کی کہانی تو نہیں تاہم انہوں نے انکار کیا اور میں بھی یہی کہنا چاہتی ہوں کہ اس ڈرامے کا 2020 کے واقعے یا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
Latest Posts
اندھیرے میں معیشت نہیں چلتی اور بیانات سے کارخانے اور کاروبار نہیں چلتے،حافظ حمداللہحج فلائٹ آپریشن کا آغاز کل سے ہوگا، 4 پروازوں کے ذریعے عازمین مدینہ منورہ پہنچیں گےتمام سرکاری و نجی ہسپتال الرٹ ،نیپاہ وائرس کا پاکستان میں ابھی تک کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا،محکمہ صحت سندھپاکستان میں آلودہ پانی کی وجہ سے گردوں کے امراض تیزی سے سنگین صورت اختیار کر رہے ہیں:پی ایم اےایم پاکس بیماری کس طرح پھیلتی ہے ؟ جانئے او راحتیاط کیجیے
