گورنر اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا میں لفظی جنگ، ایک دوسرے کو دھمکیاں

پشاور / ڈی آئی خان: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے درمیان لفظی جنگ مزید شدت اختیار کرگئی اور دونوں نے ایک دوسرے کو دھمکیاں دی ہیں۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے گورنر ہاؤس بند کرنے کی دھمکی کے جواب میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ میں ایک آئینی عہدہ پر موجود ہوں، مجھے گورنر ہاؤس کا تحفظ کرنا آتا ہے۔ علی امین گنڈا پور نے گورنر ہاؤس پر چڑھ دوڑنے کی بات کی، وہ اس کی ریہرسل کل کرنا چاہیے ہیں تو میں تیار ہوں۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں اس کو بھاگنے کے لیے ایکسپریس وے مل گی تھی مگر میں ان کو یہاں سڑکوں پر گھسیٹوں گا۔ گورنر نے وزیراعلیٰ کو خبردار کیا کہ وہ اپنی زبان کو لگام دیں ورنہ مجھے نمٹنا آتا ہے، آئندہ جو زبان استعمال کی جائے گی ویسے ہی جواب دوں گا اور جیسا منہ ہوگا اُس پر ویسا ہی تھپڑ پڑے گا۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow