اگلے ماہ پیرس کیلیے پروازیں چلانے کیلیے تیار، ترجمان پی آئی اے

کراچی: پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ خان کا کہنا ہے کہ اگلے ماہ پیرس اور اگست میں برطانیہ کے لیے پروازیں چلانے کے لیے تیار ہیں۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق پاکستان سے براہ راست برطانیہ کی پروازیں2020 میں بند ہوئی تھی تاہم اس بات کا قوی امکان ہے کہ قومی ائیرلائن کو رواں ماہ عالمی تنظیم ایاسا سے مرحلہ وار اجازت مل جائے گی، اجازت ملتے ہی یورپ میں سب سے پہلے پیرس کی پروازیں شروع کی جائیں گی۔پاکستان سے برطانیہ ہیتھروائیرپورٹ کیلیے براہ راست پرواز 14 اگست کوروانہ ہوگی، پی ائی اے نے یورپ اوربرطانیہ کے لیے 777 جہازوں کی مرمت کا کام بھی تیزکردیا ہے، اس وقت 7 ٹرپل سیون ساختہ طیارے آپریشنل ہیں۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow