چاند پر پانی کی موجودگی کے متعلق اہم انکشاف

بیجنگ: چینی سائنس دانوں کی ایک ٹیم نے چاند سے لائی جانے والی مٹی کے نمونوں میں شیشے نما مواد دریافت کیے ہیں۔ ان مواد میں ہائیڈروکسل اور متعدد ذرائع سے بنا سالماتی پانی شامل ہے۔جرنل سائنس ایڈوانسز میں ہفتے کے روز شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا کہ چاند کی سرزمین میں شیشہ، اس سے ٹکرانے والے سیارچوں کے سبب بنا جو کے چاند کی مٹی میں پانی کی موجودگی کی بنیادی وجہ ہے۔چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے تحت کام کرنے والے انسٹیٹیوٹ آف جیوکیمسٹری سے تعلق رکھنے والے محققین نے چینگ’ای 5 مشن کے دوران اکٹھے کیے جانے والے تقریباً 100 نمونوں کا جائزہ لیا اور 12 ایسے ذرات کی نشاندہی کی جن میں ہائیڈروکسل اور سالماتی پانی پایا گیا۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow