امریکا نے غزہ جنگ بندی کیلئے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کی شرط رکھ دی

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے حماس کے سامنے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کی شرط رکھ دی ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ اگر حماس تمام اسرائیلی یرغمالیوں کو فوری رہا کرتا ہے تو غزہ میں کل ہی جنگ بندی ہوجائے گی۔امریکی صدر نے کہا کہ اگر اسرائیل نے رفح پر مزید حملے کیے تو ہم اسرائیل کو ہتھیار فراہم نہیں کریں گے کیونکہ ہم معصوم شہریوں کا قتل عام نہیں چاہتے۔جوبائیڈن کا مزید کہنا تھا کہ ہم معصوم بچوں اور شہریوں کے قتل عام کے لیے اسرائیل کو گولہ بارود، توپ خانے اور دیگر ہتھیار نہیں دیں گے۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow