اب بھی لوگ شادی کی پیشکش کرتے ہیں، نشو بیگم کا انکشاف

لاہور: پاکستانی فلم انڈسٹری کی ماضی کی مایہ ناز اداکارہ نشو بیگم نے اب تک شادی کی پیشکش موصول ہونے کا انکشاف کیا ہے۔اداکارہ صاحبہ کی والدہ نشو بیگم نے اپنے یوٹیوب چینل پر انکشاف کیا کہ اُنہیں کافی مرد شادی کی پیشکش کررہے ہیں لیکن وہ اب شادی نہیں کرنا چاہتیں۔نشو بیگم نے کہا کہ میڈیا میں ہمیشہ میری شادیوں کا خوب چرچا رہا ہے، مجھے کبھی کسی کے ساتھ جوڑ دیا جاتا تھا تو کبھی کسی کے ساتھ، اور جب بھی کوئی مداح یا دوست مجھ سے ملتا تھا تو وہ سب سے پہلے میری شادی سے متعلق ہی سوالات کرتا تھا، میرا زیادہ تر وقت تو شادی کی تردید یا تصدیق میں ہی گُزر گیا۔اُنہوں نے کہا کہ اب ایک بار پھر کئی لوگ مجھے دوبارہ شادی کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں، لوگ کہتے ہیں کہ ایک بار پھر شادی کے فیصلے پر غور کرو، میں اُن لوگوں کو یہی کہنا چاہتی ہوں کہ میں دوبارہ شادی نہیں کروں گی۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow