کراچی میں بیوی نے مارپیٹ اور بیٹے سے ملاقات نہ کروانے پر دوسرے شوہر کو قتل کردیا

کراچی: شہر قائد کے علاقے گولیمار میں دوسری شادی کرنے والی بیوی نے شوہر کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔تفصیلات کے مطابق گولیمار کھجی گراونڈ محمدی مسجد کے قریب بیوی نے شوہر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزمہ کو گرفتار کر کے اسلحہ اور گولیوں کے خول برآمد کرلیے جبکہ مقتول کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دی گئی۔ایس ایچ او رضویہ زبیر نواز نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 45 ضیااللہ ولد عطااللہ کے نام سے کی گئی جو کہ نیو کراچی کا رہائشی تھا جبکہ ملزمہ ماہم اور مقتول ضیااللہ دونوں کی دوسری شادی تھی جو کہ ایک ماہ قبل ہی ہوئی تھی اور ملزمہ 3 سالہ بیٹے کی ماں ہے، مقتول کنسٹرکشن کا کام کرتا تھا۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow