ایپل کی آئی فون صارفین کے لیے بڑی سہولت

کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی ایپل اپنے کچھ فونز کے صارفین کو ڈیوائسز کی مرمت کے لیے پہلی بار استعمال شدہ لیکن اصلی پرزوں کے استعمال کی اجازت دینے والا ہے۔ کمپنی کی جانب سے یہ اجازت مرمت اسکیم میں کی جانے والی اپ ڈیٹ کے طور پر ہے۔کمپنی کے مطابق اس نئی اسکیم کا اطلاق مخصوص ماڈلز پر ہوگا، جس کی شروعات رواں برس کے آخری حصے میں ہوگی۔اب تک صارفین کو مرمت کی جانے والی ڈیوائس کے سیریل نمبر کو ایپل کے فروخت شدہ نئے پرزے سے ملانا پڑتا تھا۔ اگر استعمال شدہ پرزہ متبادل کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے تو مرمت کیے جانے والے آئی فون میں ایک نوٹیفکیشن صارفین کو خبردار کرتا رہتا ہے کہ ایپل تبدیل کیے گئے پرزے کی تصدیق نہیں کر سکا۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow