مریض کی دیرینہ خواہش پر ڈاکٹروں نے ہاتھوں کی انگلیاں کاٹ دیں

کیوبیک: کینیڈا کے ایک شخص کو عجیب دماغی عارضہ لاحق ہوگیا ہے جس میں مریض کا ماننا ہے کہ اس کے جسم کا مخصوص حصہ اس کے اپنے جسم کا نہیں ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈا کے صوبے کیوبیک سے تعلق رکھنے والے ایک شہری body identity integrity disorder (بی آئی آئی ڈی) میں مبتلا ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ حال ہی میں مریض نے اپنے ڈاکٹر سے اپنے بائیں ہاتھ کی چوتھی اور پانچویں انگلیاں کاٹ ڈالنے کو کہا کیونکہ اسے لگتا تھا کہ یہ انگلیاں اس کے جسم کا حصہ نہیں۔کیوبیک میں یونیورسٹی لاوال کے شعبہ نفسیات سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر نادیہ ناڈیو نے مریض کے بارے میں کیس رپورٹ شائع کی جس میں بتایا گیا کہ مریض بچپن سے ہی اس تکلیف دہ خیالات کا سامنا کرتے آرہا ہے کہ اس کے بائیں ہاتھ کی آخری دو انگلیاں اسکے جسم کا حصہ نہیں ہیں۔ڈاکٹر نے بتایا کہ  ان خیالات نے مریض کی ساری زندگی اسے تکلیف دی ہے۔ یہ خیالات مسلسل چڑچڑےپن، کمزور ذہنی صلاحیت اور ڈراؤنے خوابوں کا بھی سبب بنے ہیں جس میں مریض کو اپنی دونوں انگلیاں سڑتے ہوئے یا جلتے ہوئے دکھائی دیتی تھیں۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow