اینڈرائیڈ صارفین خبردار! یہ میلویئر آپ کا ڈیٹا چرا سکتا ہے

میلان: سائبر ماہرین نے اینڈرائیڈ صارفین کو فون میں پوشیدہ ایک میلویئر کے متعلق خبردار کیا ہے جو ان کے علم میں آئے بغیر ان کی معلومات چرا سکتا ہے۔ماہرین نے فونز پِکس پائریٹ نامی بینکنگ ٹروجن میلویئر دریافت کیا ہے جس کی نشان دہی عام صارف باآسانی نہیں کر سکتے۔کلیفی ٹی آئی آر کے ماہرین نے گزشتہ ماہ پہلی بار اس کے متعلق خطرے کی نشان دہی کی تھی جہاں انہوں نے اس میلویئر کو لاطینی امریکی بینکوں کو ہدف بناتے دیکھا تھا۔عموماً اسمارٹ فون صارفین انسٹال کی گئی نقصان دہ ایپ کی نشان دہی ہوم اسکرین پر موجود ایپ کے نشان سے کر لیتے ہیں۔ تاہم، پکس پائریٹ کسی قسم کا ایپ آئکون استعمال نہیں کرتی۔ اس طریقے سے یہ پوشیدہ میلویئر اینڈرائیڈ فون میں بے لگام کام کرتا ہے۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow