کراچی پر ڈکیتوں کا راج؛ مزاحمت پر 6 شہری زخمی، مقابلوں میں 7 ڈاکو گرفتار

کراچی: شہر قائد میں ڈکیتوں کی کھلے عام وارداتیں اور شہریوں پر فائرنگ کے واقعات تھمنے کا نام نہیں لے رہے۔ تازہ واقعات میں مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے 4 شہریوں کو گولی مار کر زخمی کردیا۔ علاوہ ازیں پولیس مقابلوں میں 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے۔پولیس کے مطابق عیسی نگری اور واٹر پمپ کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر 4 شہری زخمی ہوگئے ۔ عیسیٰ نگری بکرا پیڑی کے قریب 2 مسلح ملزمان نےشہریوں سے لوٹ مار کی کوشش کی اور مزاحمت پر فائرنگ کرکے زخمی کردیا ۔زخمیوں کو فرحان اور شعیب کے نام سے شناخت کیا گیا ہے ۔ مسلح ملزمان دونوں شہریوں سے نقدی او موبائل فون لوٹ کر فرار ہوئے ہیں جب کہ دونوں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔واٹر پمپ کے قریب مسلح ملزمان نے کم عمر نوجوانوں کو لوٹنے کی کوشش کی اور مزاحمت پر دونوں کو زخمی کردیا ۔ عظیم آملہ نے مسلح ملزمان سے مزاحمت کی تو ملزمان نے دونوں افراد کو زخمی کردیا۔ ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کرکے فرار ہوگئے

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow