مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی گاڑی پر حملہ؛ 2 افسران اور 2 اہلکار ہلاک

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے جس کے نتیجے میں میجر سمیت 2 افسران اور دو اہلکار ہلاک جب کہ 3 فوجی شدید زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مسلح افراد نے انڈین آرمی کی گاڑی کو اس وقت نشانہ بنایا جب سیکیورٹی اہلکار سرچ آپریشن کے لیے ضلع راجوڑی پہنچے تھے اور بوجی مال ایریا کے داخلی و خارجی راستوں کو بند کرکے علاقے کا محاصرہ کرلیا تھا۔سرچ آپریشن جاری تھا کہ اس دوران نامعلوم مسلح افراد نے بھارتی فوجیوں پر دھاوا بول دیا تھا یہ حملہ اتنا اچانک ہوا کہ اہلکاروں کو سنبھلنے کا بھی موقع نہیں مل سکا۔ حملہ آور کارروائی کے بعد بھارتی اسلحہ بھی ساتھ لے گئے۔حملے کے بعد گھبراہٹ کی شکار بھارتی فوج سرچ آپریشن کو ادھورا چھوڑ کر اپنے مردہ اور زخمی ساتھیوں کو لیکر فوجی بیس کی جانب روانہ ہوگئے۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow